بچے اور باپ کی سرگرمیاں


9 چیزیں جو آپ ایک ساتھ کر سکتے ہیں

ایک باپ کے طور پر، اپنے بچے کے ساتھ مل کر کچھ کرنا انتہائی پُرمسرت ثابت ہو سکتا ہے۔
جب آپ کا بچہ مخصوص عمر تک پہنچ جائے تو بس آپ دونوں یا پھر پوری فیملی کا ٹرپس اور سرگرمیوں پر جانا بہت پُرلطف رہتا ہے۔

ذیل میں 9 ایسے آئیڈیاز ہیں جو آپ اپنے بچے کے ساتھ کر سکتے ہیں:

1. پلے گراؤنڈ میں کھیلیں

پلے گراؤنڈ کا ٹرپ آ اور آپ کے بچے دونوں کے لیے تازہ ہوا اور ورزش سے لطف اندوز ہونے کا موقع ہوتا ہے۔
پلے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے گیمز اور کی جانے والی سرگرمیاں بچے کے حواس اور صلاحیتوں کی نشوونما کرتے ہیں۔
جھولے جھولنا اور گول گھومنا آپ کے بچے میں توازن کی حس پیدا کرے گا۔
اوپر چڑھنے کے فرایم پر جھولنا لٹکنا اس کی حرکیاتی صلاحیتوں کو بہتر کرے گا۔

#TIP: اپنے بلدیے کی ویب سائٹ یا Google پر اپنے قریب پلے گراؤنڈز تلاش کریں۔

2. میوزیم میں کچھ نیا سیکھیں

میوزیمز دلچسپ ہوتے ہیں نیز بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے نئی دریافتوں سے بھرپور ہوتے ہیں۔
ایسا میوزیم منتخب کریں جو آپ کے بچے کی دلچسپیوں کے مطابق ہو جیسے قدرت، جانور، ڈائناسور، ٹیکنالوجی، جنگ، تاریخ یا جو کچھ بھی آپ کے قریب ہو۔
بہت سے میوزیمز میں بچوں اور نوعمر افراد کے لیے داخلہ مفت ہوتا ہے اور کچھ میں بچوں کے لیے خصوصی پروگرامز ہوتے ہیں مثلاً ویک اینڈز پر۔

#تجویز: آپ یہاں میوزیم کی اپنی ویب سائٹس پر پوسٹ کوڈ یا ناموں کے لحاظ سے تلاش کر کے میوزیمز تلاش کر سکتے ہیں۔

3. بیرون خانہ فوریجنگ (نباتاتی خوراک تلاش کرنے) کے لیے جائیں اور چکھنے کے لیے چیزیں تلاش کریں

فوریجنگ کا مطلب ہے قدرتی جگہ یا ٹاؤن میں کھانے کی چیزیں تلاش کرنا۔
جہاں آپ کسی بھی جگہ رہتے ہوں اور سال کا کوئی بھی مہینہ ہو، آپ اپنے قریب کچھ نہ کچھ تلاش کر پائیں گے۔
ایک نئے فوکس کے ساتھ دریافت کرنے میں آپ اور آپ کا بچہ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اور بہت لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

#تجویز: ایسی کئی ویب سائٹس ہیں جہاں آپ ایسے علاقوں نیز وہاں کیا تلاش کرنا ہے بشمول کیا ‘نہیں’ کھانا سے متعلق مزید تلاش کر سکتے ہیں۔
مثلاً یہاں Wild Food کا صفحہ دیکھیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ...

...وقت کے ساتھ آپ کے بچے کی اپنی دلچسپیاں پیدا ہو جائیں گی اور وہ اس بارے میں زیادہ انتخابی ہو جائے گا/گی کہ اسے کیا کرنا ہے تاہم تب تک بس باہر جائیں اور نئی چیزیں آزمائیں۔

4. مچھلی پکڑنے جائیں

مچھلیاں پکڑنا آپ اور آپ کے بچے دونوں کے لیے دلچسپ ہو سکتا ہے۔
ذرا بڑے بچوں کے لیے، فشنگ راڈ کا استعمال تجسس اور دلچسپی کا باعث ہو سکتا ہے، چاہے وہ بندرگاہ پر ہو، جھیل کنارے یا ساحل سمندر پر۔
چھوٹے بچوں کے لیے، کسی مقامی تالاب پر چھوٹے نیٹ اور بالٹی کے ساتھ جانا کافی ثابت ہو سکتا ہے۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ 18-65 سال عمر والے سبھی مچھلی کے شکاریوں کے پاس فشنگ پرمٹ ہونا ضروری ہے۔
18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے یہ مفت ہے۔
پرمٹ اکثر ایسی جگہوں کے قریب موجود دکانوں یا کیوسکس پر خریدا جا سکتا ہے جہاں آپ مچھلی پکڑ سکتے ہیں یا پھر آپ یہاں آن لائن خرید سکتے ہیں۔
پٹ اینڈ ٹیک جھیلوں میں، فشنگ پرمٹس کی ضرورت نہیں ہوتی اور ہر چیز جھیل کو استعمال کرنے کی قیمت میں شامل ہوتی ہے۔

#تجویز: آپ Danish Nature Agency کی ویب سائٹ پر مچھلیاں پکڑنے کی جگہیں تلاش کر سکتے ہیں، وہ بھی جو مفت ہوں اور وہ بھی جہاں آپ کو معاوضہ ادا کرنا ہو۔
آپ اسے یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

5. قدرت کو دریافت کریں

دیہاتی علاقوں میں کرنے لائق بہت ساری چیزیں ہوتی ہیں۔
چھوٹے بچوں کے لیے، نئی جگہوں کو دیکھنا، سونگھنا اور چھونا ہی بہت دلچسپ ہوتا ہے جیسے جنگلات یا ساحل سمندر یا سبزہ زار۔
آپ ساحل سمندر پر ریت میں کھیل کود کر، جنگلات میں پائن کونز تلاش کر کے یا بس پیدل سیر پر جا کر بھی کئی گھنٹے ہنسی خوشی صرف کر سکتے ہیں۔
اگر آپ زیادہ بڑے ایڈوینچرز پر جانا چاہتے ہوں تو آپ چھوٹی کشتی کے سفر پر جا سکتے ہیں، شیلٹر میں رات گزار کر سکتے ہیں یا پھر کیمپ فائر بنا سکتے ہیں۔

اگر آپ اس سے بھی زیادہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ یہ پتا لگا سکتے ہیں کہ آیا آپ کے علاقے میں سیر و تفریح ​​کا انتظام کرنے والے قدرتی جگہوں کے گائیڈز موجود ہیں۔
سیر کی ایسی جگہیں ہو سکتی ہیں جہاں آپ بیریاں توڑ سکیں یا سماروغ اکٹھی کر سکیں یا پھر پرندوں، درختوں اور پھولوں کو دیکھ سکیں۔

#تجویز: یہاں Danish Nature Agency کی ویب سائٹ پر بیرون خانہ سرگرمیوں کے لیے ترغیب تلاش کریں۔

6. سوئمنگ پول کے پاس فعال دن گزاریں

سوئمنگ پول جانا پُرلطف ہوتا ہے اور اس سے اچھی ورزش بھی ہو جاتی ہے نیز جب بیرون خانہ سرد اور مرطوب موسم ہو تو یہ ایک ایسی فعال سرگرمی ہے جو آپ درون خانہ کر سکتے ہیں۔
بہت زیادہ نوعمر بچوں کے لیے، گرم پانی والا پول ہونا چاہیے تاہم بڑے بچے بڑے پولز میں کم تر درجہ حرارت برداشت کر سکتے ہیں۔
کسی بھی صورت میں، اپنے بچے پر نظر رکھیں کہ آیا وہ ٹھنڈ کا شکار تو نہیں ہو رہا اور اسے پانی سے نکالنے کی ضرورت تو نہیں، اس صورت میں اسے تولیے میں لپیٹ کر حرارت پہنچائیں۔

#تجویز: بہت سے سوئمنگ پولز نوعمر بچوں سے تیراکی کی نیپی اور تیراکی کا لباس یا تیراکی کے جانگیے پہننے کا تقاضا کرتے ہیں۔
اکثر سوئمنگ پول پر ایک بار استعمال والی تیراکی کی نیپیاں فروخت کے لیے موجود ہوتی ہیں۔
بگیز یا بچوں کی سیٹس بھی دستیاب ہو سکتی ہیں جنہیں آپ اپنے بچے کی نقل و حرکت کے لیے ادھار پر لے سکتے ہیں۔

7. کسی فارم جائیں

اگر آپ اور آپ کے بچے کو جانوروں میں دلچسپی ہے تو آپ کو فارم جانا چاہیے۔
زیادہ تر فارمز میں آپ گنی پگز، بلیوں، مرغیوں اور خرگوشوں کو پیار کر پائیں گے اور خنزیر، گائے، گھوڑے اور دنبے جیسے بڑے جانوروں کو دیکھ پائیں گے۔
بوٹس اور موزوں کپڑے ساتھ لے جانا یاد رکھیں جو گندے ہو سکتے ہیں۔

#تجویز: وزٹرز کے لیے دستیاب فارمز اکثر چھوٹے اور مقامی ہوتے ہیں لہذا اپنے قریب جانے لائق جگہ تلاش کرنے کے لیے آپ کو کچھ تحقیق کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

8. ثقافتی سینٹرز، لائبریریوں اور شاپنگ سینٹرز میں جائیں

اگر آپ کے ٹاؤن میں کوئی ثقافتی مرکز، لائبریری یا شاپنگ سینٹر ہے تو وہ اکثر ویک اینڈز پر فیملیز اور بچوں کے لیے سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں جیسے کنسرٹس، بچوں کے تھیئٹر یا تخلیقی سرگرمیاں۔
زیادہ تر شاپنگ سینٹرز اور لائبریریوں میں درون خانہ کھیلنے کی جگہ بھی ہوتی ہے۔

#تجویز: ان ویب سائٹس چیک کر کے معلوم کریں کہ وہ کیا آفر کرتے ہیں اور فی الوقت کیا چل رہا ہے۔

9. گھر پر ہی مزے کریں

بلاشبہ، آپ گھر پر بھی بہت ساری چیزیں کر سکتے ہیں:

  • پرانے کارڈ بورڈ کے ڈبوں یا صوفوں کے کشنز، لحافوں اور کرسیوں کی مدد سے شیر کی کچھار بنائیں۔
  • اپنے بچے کو موقع دیں کہ وہ روزمرہ کے کاموں جیسے کھانا پکانے، ویکیوم کرنے یا کپڑے تہ کرنے میں آپ کی مدد کرے۔
    اگر آپ کچھ وقت نکال کر بچوں کو یہ کام انجام دینے کا طریقہ دکھائیں اور وضاحت کریں تو کئی بچے اس سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔
  • اپنے گارڈن میں کیڑوں کا شکار کریں، جنگلی گھاس نکالیں یا گڑھے کھودیں۔
  • ایک چھوٹا سا ٹینٹ لگائیں، اندرون خانہ یا بیرون خانہ۔
    اگر آپ کے پاس جگہ ہے اور موسم موزوں ہے تو آپ ٹینٹ میں سونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
  • اپنے بچے کے ساتھ اپنے مشاغل شیئر کریں اور موسیقی سننے، کار کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے، پینٹ اور ڈرائنگ کرنے یا پھر جس چیز میں بھی آپ دونوں کو دلچسپی ہو وہ کرنے کے لیے اکٹھے ہوں۔
  • اپنے بچوں کو کتاب باآواز بلند پڑھ کر سنائیں۔