کسی بحران کی صورت میں آپ کیا کریں گے؟
بعض اوقات کچھ غیر متوقع چیزیں پیش آ سکتی ہیں جو باپ کے طور پر آپ کی زندگی پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔
طلاق، کسی اپنے کا انتقال یا بعد از ولادت کا ڈپریشن۔
ان صورتحال میں جو چیز مشترکہ ہے وہ یہ ہے کہ آپ کو آگے بڑھنے کے لیے مدد لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
طلاق
طلاق بذات خود ایک امتحان ہے، لیکن جب بچے شامل ہوں تو تقریباً ہمیشہ ہی سب کے لیے بحران اور مشکلات ہوتی ہیں۔
بہت سے مشکل فیصلے لینے ہوتے ہیں اور جذبات عموماً عروج پر ہوتے ہیں۔
یہ ہاد رکھنا اہم ہے کہ طلاق عموماً بچوں کے لیے بدترین ہوتی ہے لہذا اسے ان کے نظریے سے دیکھنے کی کوشش کریں۔
اگرآپ کو طلاق کا سامنا ہے تو آپ درج ذیل چیزیں کر سکتے ہیں:
- اپنے دوستوں سے بات کریں کہ وہ اس سے کیسے نمٹتے یا وہ آپ اور آپ کی صورتحال کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔
- طے کریں کہ آپ بچوں کی ذمہ داری کس طرح بانٹنا چاہتے ہیں۔
- مدد اور مشورہ حاصل کرنا یقینی بنائیں – ترجیحی طور پر دونوں ایک ساتھ حاصل کریں۔
زیادہ تر والدین ولایت شیئر کرتے ہیں
آج کے دور میں والدین کے لیے مشترکہ ولایت دیا جانا بہت عمومی بات ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کی زندگیوں کی مجموعی ساخت پر متفق ہونا پڑتا ہے۔
رہائشی والد/والدہ کون ہوگا؟
رہائشی والد/والدہ وہ والد/والدہ ہے جس کے ساتھ بچہ رہتا ہے۔
دوسرے والد/والدہ کو ‘رابطہ والد/والدہ’ کہا جاتا ہے۔
کئی طلاقوں میں بچوں کو ماں کے ساتھ رہائش دی جاتی ہے جبکہ والد ان سے ‘ملاقات’ کرتا ہے۔
لیکن پتھر پر لکیر نہیں ہے۔
اگر بچہ باپ اور ماں کے ساتھ برابر وقت گزارتا ہے تو وہ دونوں رہائشی والدین ہو سکتے ہیں۔
کسی اپنے کا انتقال
نئی صورتحال کے بیچ میں اور بچے کے ساتھ مصروف ہوتے وقت، آپ کسی اپنے کو کھو سکتے ہیں۔
اس سے بحران شروع ہو سکتا ہے اور ایک متوجہ یا پُر عزم باپ بننا مشکل ہو سکتا ہے۔
اس وقت کے دوران خود اپنے والد یا والدہ کو کھو دینا اکثر ایک شدت کا غم ہوتا ہے کیونکہ والد کے طور پر آپ نے کے دادا/دادی/نانا/نانی ہونے اور آپ کے بچے کے ساتھ ان کے رشتے کے حوالے سے کچھ نہ کچھ سوچ رکھا ہوتا ہے۔
اسی وقت، بچے بھی اس شخص کو یاد کریں گے جسے انہوں نے کھویا ہے اگر ان کی عمر اتنی ہو کہ انہوں نے ان کے ساتھ رشتہ استوار کر لیا ہو۔
اپنے خیالات شیئر کریں
اگر آپ نے کسی کو کھویا ہے تو اپنے خاندان کے باہر کسی شخص سے اپنے خیالات شیئر کرنا ایک اچھا آئیڈیا ہو سکتا ہے۔
بعض اوقات، اگر آگے بڑھنا مشکل ہو اور بحران کے رد عمل کی وجہ سے آپ کے لیے اپنے بچے کے لیے موجود ہونا مشکل ہو جائے تو پروفیشنل کونسلنگ ایک آپشن ہو سکتا ہے۔
اگر آپ کو بحران کا سامنا ہے تو:
- اپنے خیالات دوسروں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ آپ تنہا نہ ہو جائیں۔
- اگر آپ کو آگے بڑھنے کے لیے اس کی ضرورت ہو تو مدد حاصل کریں۔
بعد از ولادت کا ڈپریشن
کچھ مرد بعد از ولادت کے ڈپریشن کا سامنا کرتے ہیں۔
در حقیقت، باپ بننے والے 7 سے 10 فیصد مرد بعد از ولادت کے ڈپریشن کا سامنا کرتا ہے۔
بعد از ولادت کا ڈپریشن حمل کے دوران یا پیدائش کے بعد شروع ہو سکتا ہے۔
اگر آپ کو بعد از ولادت کے ڈپریشن کی کوئی علامات پیش آتی ہیں تو اس متعلق اپنے ہیلتھ وزٹر یا ڈاکٹر سے بات کریں۔
صفحے کے نیچے ای لنک موجود ہے جہاں آپ والد حضرات بعد از ولادت کے ڈپریشن سے متعلق مزید پڑھ سکتے ہیں۔
کسی اور طرح کا بحران
دیگر ایونٹس جیسے ملازمت چھوٹ جانا، مالیاتی مسائل، بیماری، جرم کا شکار ہونا یا غیر رضاکارانہ طور پر منتقل ہونا بھی بحران کو تحریک دے سکتے ہیں۔
ان ایونٹس کے قدرتی رد عمل اکثر اپنے بچے کی اچھی نگہداشت کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
اس لیے دوسروں کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کرنا اور اگر آپ کو ضرورت ہو تو مدد حاصل کرنا ضروری ہے۔