آپ کو پدریت کی چھٹی سے متعلق کیا جاننے کی ضرورت ہے
پدریت کی چھٹی کے لیے ہماری نئے باپ کی گائیڈ یہاں چیک کریں: پدریت کی چھٹی پر موجود والد حضرات کے لیے گائیڈ
جب آپ اور آپ کے پارٹنر کے بچے ہوتے ہیں تو آپ 52 ہفتوں کی پدریت کی چھٹی کے حقدار ہوتے ہیں جو آپ آپس میں تقسیم کر سکتے ہیں۔
والد کے لیے پدریت کی چھٹی لینے کی کئی اچھی وجوہات ہیں:
- پدریت کی چھٹی سے بہت چھوٹی عمر سے ہی آپ کے اور آپ کے بچے کے درمیان تعلق مضبوط ہو جاتا ہے۔
- جب آپ پدریت کی چھٹی لیتے ہیں تو آپ کو فائدہ ہوتا ہے اور یہ بچے کی صحت اور تندرستی کے لیے اچھا ہے۔
- پدریت کی چھٹی اپنے بچے کے قریب ہونے کے لیے وقت گزارنے اور اس کی ابتدائی نشو نما کو دیکھنے کا ایک خاص موقع ہے۔
- آپ کی پارٹنر کے ساتھ آپ کا رشتہ مضبوط ہو جائے گا اور طلاق یا علیحدگی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
- بدریت کی چھٹی آپ کو اس متعلق بہتر سمجھ بوجھ دیتی ہے کہ اپنے بچے کو نگہداشت فراہم کرنے کے لیے کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے۔
پدریت کی چھٹی کے دوران بچے کے ساتھ کرنے کی چیزیں
پدریت کی چھٹی پر موجود باپ کے طور پر آپ کو جلد احساس ہوگا کہ آپ بیحد مصروف ہیں۔
اس کی باوجود کئی باپ اپنے بچوں کے ساتھ سرگرمیاں کرنے کے لیے وقت اور توانائی تلاش کر لیتے ہیں۔
آپ کے علاقے میں موجود آپشنز اس پر منحصر ہیں کہ آپ کہاں رہتے ہیں۔
بڑے شہروں میں کئی سرگرمیاں ہوں گی جبکہ دوسرے شہروں میں آپشنز کم ہوں گے۔
کئی شہروں میں والد حضرات کے گروپس
، والد حضرات دوسرے والد حضرات سے مل کر تجربات شیئر کرتے ہیں اور مل کر سرگرمیوں میں شامل ہوتے ہیں۔
کچھ میونسپلٹیز میں، والد حضرات کے گروپس کا انتظام کرنے کی ذمہ داری ہیلتھ وزٹر کے پاس ہوتی ہے۔
اگر آپ والد حضرات کا گروپ جوائن کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اپنے پیلتھ وزٹر سے امکانات کے بارے میں پوچھیں۔
والد حضرات کے پلے گروپ
آپ اپنے بچے کے ساتھ والد حضرات کے پلے گروپ میں جا سکتے اور دوسرے والدوں کی معیت میں کھیل سکتے ہیں۔
ڈنمارک بھر میں والد حضرات کے پلے گروپس موجود ہیں – ہمارے سرگرمیوں کے صفحہ پر مقامات دیکھیں۔
پلے گروپ بغیر کسی وعدے کے سبھی والد حضرات کے لیے کھلا ہے جن کے بچے 0 سے 5 سال کے درمیان ہیں۔
کبھی کبھار، میونسپلٹی ہیلتھ وزٹر حصہ لے گا اور آپ بڑے اور چھوٹے معاملات سے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں۔
ہمارے سرگرمیوں کے صفحہ پر سرگرمیاں تلاش کریں
ہمارے سرگرمی کے صفحہ پر یہاں آپ کے اپنے محلے میں والد حضرات اور بچوں کے لیے سرگرمیاں تلاش کر سکتے ہیں۔
اس متعلق تجاویز بھی موجود ہیں کہ جب آپ پدریت کی چھٹی پر پوں تو آپ اپنے بچوں کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں:
آپ:
- آپ ٹوڈلر کے گروپ یا ردھمکس کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں۔
- لائبریری جا سکتے ہیں – وہاں اکثر پلے رومز ہوتے ہیں۔
- بچوں کی تیراکی آزمائیں، چاہے یا گروپ میں یا پھر اپنے مقامی سوئمنگ پول میں انفرادی طور پر۔
- پدریت کی چھٹی کے دوران دوسرے والد حضرات یا ماؤں کے ساتھ کیفے جائیں۔
- شہر یا مضافاتی علاقے میں چہل قدمی کے لیے پرام لے جائیں۔
- وہ ڈے کیئر سینٹر وزٹ کریں جہاں آپ کا بچہ جائے گا۔
- Babybio میں کوئی اچھی فلم دیکھیں جہاں آپ کو سنیما میں اپنا بچہ لانے کی اجازت ہے۔
- کوئی کورس لیں، مثلاً بچوں کی فرسٹ ایڈ یا بچوں کا مساج۔
- دوستوں کے پاس جائیں اور اپنے بچے سے ملوائیں۔
- والد حضرات کے پلے گروپ پر دوسرے والد حضرات اور بچوں سے ملیں۔
ڈینش مردوں میں پدریت کی چھٹی
زیادہ مرد پہلے کہیں زیادہ پدریت کی چھٹی لے رہے ہیں لیکن اس وقت والد حضرات اب بھی کُل پدریت کی چھٹی کا تقریباً 9% لیتے ہیں۔
یہ تعداد حالیہ سالوں میں بڑھتی رہی ہے مگر ڈنمارک اب بھی دوسرے نارڈک ممالک سے پچھے ہے جہاں والد حضرات ڈینش والد حضرات کے مقابلے میں زیادہ پدریت کی چھٹی کے حقدار ہیں۔
ڈینش والد حضرات کی پدریت کی چھٹی کم لینے کی کئی وجوہات ہیں۔
مثلاً، ہو سکتا ہے آپ کی پارٹنر پدریت کی چھٹی سے محروم نہ ہونا چاہتی ہو یا یہ آپ کے مالی حالات کے لیے کافی مشکل ہو، یا ہو سکتا ہے آپ کے دفتر کے لیے یہ قبول کرنا مشکل ہو کہ آپ کو بطور باپ پدریت کی چھٹی لینے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ پدریت کی چھٹی لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس متعلق اپنی پارٹنر اور اپنے دفتر سے بات کریں اور بہترین حل تلاش کریں۔
اپ کی پدریت کی چھٹی اس سیکٹر پر منحصر ہے جس میں آپ کام کرتے ہیں
باپ کے طور پر آپ کی پدریت کی چھٹی کی مختلف شرائط ہیں جو اس پر منحصر ہیں کہ آیا آپ نجی ملازم ہیں، ریاست، میونسپلٹی یا علاقے کی طرف سے ملازمت پر ہیں اور یہ کہ آپ کس سیکٹر میں کام کرتے ہیں۔
HK نے آپ کو مجموعی جائزہ دینے کے لیے یہاں ایک گائیڈ تشکیل دی ہے۔
Borger.dk پر آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کی کتنی پدریت کی چھٹی باقی ہے، پدریت کی چھٹی کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں اور اپنی پدریت کی چھٹی کو شروع کرنے کے طریقے کے حوالے سے ایک اچھا مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔