آپ کے لیے والد کے طور پر دایہ اور ڈاکٹر کی اپائنٹمنٹ پر آنا ایک اچھا آئیڈیا کیوں ہے؟
اگرچہ آپ کی پارٹنر حاملہ ہیں آپ نہیں لیکن ان کا حمل پھر بھی بطور والد آپ کے لیے اہم ہے۔
حمل کے دوران آپ اپنے بچے کے ساتھ ایک تعلق قائم کرتے ہیں اور بطور والد اپنے کردار کے لیے تیار ہوتے ہیں۔
اسی لیے دایہ اور ڈاکٹر کے پاس جانا اچھا آئیڈیا ہے۔
یہاں آپ کو آپ کے بچے، حمل اور پیدائش سے متعلق بہت ساری معلومات ملیں گی۔
دایہ اور ڈاکٹر کے پاس ساتھ آنے کی 4 اچھی وجوہات
1)اپنے سوالات کے جواب حاصل کریں
دایہ اور ڈاکٹر دونوں آپ کے لیے بھی موجود ہیں۔
اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
کوئی بھی آپ سے یہ توقع نہیں رکھتا کہ آپ کو والد بننے سے متعلق سب کچھ پہلے سے پتہ ہو۔
کوئی سوال غیر مناسب نہیں ہے، چاہے آپ پہلے والد بن چکے ہوں یا نہیں۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو ان چیزوں کے جوابات مل جائیں جن سے متعلق آپ پُر یقین نہیں ہیں تاکہ آپ کی پارٹنر اور آپ حمل سے متعلق ممکنہ حد تک پرسکون ہوں۔
2) چھوٹے اور بڑے فیصلوں میں حصہ لیں
جب آپ دایہ اور ڈاکٹر کے ساتھ اپائنٹمنٹ پر آتے ہیں تو آپ ایسے چھوٹے اور بڑے فیصلے لینے میں مدد کر سکتے ہیں جن کا آپ بطور والد حصہ بننا چاہتے ہیں۔
مثال کے طور پر اس بارے میں بات کریں کہ آپ کا بچہ کہاں پیدا ہوگا، کیسے پیدا ہوگا/ہوگی اور آیا آپ کو حمل کے دوران یا پیدائش کے بعد اضافی مدد کی ضرورت ہے۔
3) اس بارے میں بات کریں کہ کیا مشکل ہے
اگر حمل کے دوران آپ کو نئی منفی سوچیں آتی ہیں تو آپ اس بارے میں اپنے ڈاکٹر سے بات کر سکتے ہیں کہ آپ کو کیا مشکل لگ رہا ہے۔
یہ بالکل نارمل ہے لیکن یہ ایک ایسی چیز ہے جس سے نمٹنا ضروری ہے۔
4)اپنے پارٹنر کو سپورٹ کریں
آپ کی سپورٹ حمل کے دوران آپ کی پارٹنر کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔
دوسری چیزوں کے ساتھ آپ دایہ اور ڈاکٹر کے پاس آ کر ان کی طرف سے فراہم کی جانے والی معلومات کو سن کر انہیں سپورٹ کر سکتے ہیں۔
جب آپ دو ہوں تو معلومات یاد رکھنا ہمیشہ زیادہ آسان ہوتا ہے اور بعد میں اس کے بارے میں بات چیت کرنا بھی آسان ہوگا۔
مزید جانیں
آپ ذیل میں موجود لنکس کے ذریعے مضامین کے تحت سروے تلاش کر سکتے ہیں۔
دایہ اور ڈاکٹر کی اپائنٹمنٹس پر کیا ہوتا ہے؟
آپ کی پارٹنر کے حمل کے دوران آپ دونوں کو آپ کی دایہ اور ڈاکٹر کے ساتھ کچھ ملاقاتوں کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
دایہ یہ مانیٹر کرے گی کہ حمل کی پیشرفت کیسی ہے اور آپ سے آگے پیش آنے والے معاملات کے بارے میں بات کرے گی۔
دایہ یہ بھی پوچھے گی کہ آپ اور آپ کی پارٹنر کیسے ہیں۔
ڈاکٹر آپ کو بچے اور حمل سے متعلق معلومات فراہم کرے گا اور آپ کے پارٹنر کا وزن اور پیمائش لی جائے گی۔
تمام ملاقاتوں میں بطور والد آپ کو خوش آمدید کیا جاتا ہے۔