آپ کا بچہ آپ سے کیا کہہ رہا ہے، ابو؟
اپنے بچے سے بات کرنے کے لیے وقت نکالیں اور اس کے اشارے سمجھنے کی کوشش کریں۔
جب آپ اپنے بچے سے بات کرتے ہیں تو وہ زیادہ محفوظ محسوس کرتا ہے۔
آپ کا بچہ پیدائش کے فوراً بعد سماجی طور پر جُڑنا چاہتا ہے۔
آپ کا بچہ اپنے جسم کے اشاروں سے بات چیت کرتا ہے۔
اپنے بچے کی زبان اور اشاروں کو سمجھیں کیونکہ یہ اس کی پختگی، ضروریات اور نشوو نما کے مرحلوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
آپ کی موجودگی، آواز اور ماہر ہاتھ بچے کو خاص سکون دیتے ہیں، خاص طور پر جب حالات اس کے لیے مشکل ہوں۔
جب بھی آپ کے بچے کو وزن کرونےے، حرکت دینے، کھلانے کپڑے پہنانے، نیپی تبدیل کرنے یا خون کے ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہو، آپ اسے پرسکون رکھ سکتے ہیں اور اس کی پرسکون ہونے کی صلاحیت میں مدد کر سکتے ہین۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ…
- آپ کے ساتھ وقت گزارنا آپ کے بچے کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔
بچوں کے دماغ سماجی رابطے سے پختگی اور نشوونما پا تے ہیں۔
تحقیقات بتاتی ہیں کہ جب والد حضرات دیکھ بھال میں فعال کردار ادا کرتے ہیں تو وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کو نوزائیدہ یونٹ سے جلدی چھٹی مل جاتی ہے۔
- جلد سے جلد کا رابطہ آپ کے بچے کو پہچاننے اور جاننے کا قدرتی ذریعہ ہے۔
یہ طریقہ آپ کے بچے کی نیند اور نشوونما کو سہارا دیتا ہے اور دونوں کو سکون اور تناؤ میں کمی کا موقع دیتا ہے۔
جلد سے جلد کا رابطہ
جلد سے جلد کا رابطہ آپ کو اپنے بچے کے قریب لے آتا ہے اور آپ کو ان کے ساتھ جسمانی تعلق بنانے کا بہترین طریقہ دیتا ہے۔
یہ بچے کی نشوونما کی مدد کرتا ہے اور آپ کے لیے باپ بننے کے تجربے کو مضبوط بناتا ہے۔
تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کے لیے باپ کے ساتھ جلد سے جلد رابطہ اتنا ہی فائدہ مند ہوتا ہے جتنا ماں کے ساتھ۔
مزید معلومات کے لیے یہاں دیکھیں: میری طرف دیکھو – میں آپ سے بات کر رہا ہوں!
‘وقت سے پہلے پیدا ہو جانے والے بچوں کے والد حضرات’ کے لیے اہم معلومات
یہ مواد وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کے پہلی بار والد حضرات، ڈاکٹرز، نوزائیدہ یونٹس کی نرسیں، عوامی صحت کی نرسیں، اور ماں اور خاندان کی صحت کی دیکھ بھال کے تحقیقاتی گروپ نے ‘سپّورٹڈ’ مطالعہ پروجیکٹ کے ذریعے مل کر تیار کیا ہے، جس کا مقصد ہیلتھ کیئر نظام میں خاندان کے حوالے سے والد کی شمولیت والی ثقافت کو تقویت دینا ہے۔