نوزائیدہ گھر کی دیکھ بھال


گھر کی دیکھ بھال کیا ہوتی ہے؟

گھر کی دیکھ بھال (گھر پر وقت سے پہلے پیدا ہو جانے والے بچے کی نگہداشت) میں نوزائیدہ یونٹ کی نرسز اور ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر ٹیوب فیڈنگ، دوائیوں کی فراہمی، اور دیگر ذاتی علاج جیسے آکسیجن تھراپی کا انتظام کرنا شامل ہے۔

وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچے کو اس وقت گھر پر رکھا جا سکتا ہے جب وہ اپنی اصل متوقع تاریخ سے کم از کم چھ ہفتے قبل کی عمر تک پہنچ جائے۔

جب آپ کے بچے کو گھر میں مزید دیکھ بھال کی ضرورت نہ رہے اور آپ خود کو کافی مطمئن محسوس کریں، تب آپ اپنی میونسپلٹی کی صحت کی خدمات میں منتقل ہو جائیں گے۔

گھر میں دیکھ بھال کا طریقہ کار ہر یونٹ میں مختلف ہو سکتا ہے۔

معلوم کریں کہ آپ کے بچے کے زیرِ نگرانی یونٹ میں اس سروس کا انتظام کس طرح کیا گیا ہے؟

تحقیقات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ بیشتر والدین کے لیے، گھر میں دیکھ بھال نوزائیدہ یونٹ سے گھر پر منتقل ہونے کا ایک محفوظ اور اطمینان بخش راستہ ہے، جو بچے کو چھاتی یا بوتل سے خود مختارانہ نرسنگ فراہم کا موقع دیتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ…

  • ڈنمارک کے تمام نوزائیدہ یونٹس وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کے لیے گھر پر دیکھ بھال کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
  • ہر سال تقریباً 1,000 وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچے نوزائیدہ یونٹ کی گھر پر دیکھ بھال میں شامل ہوتے ہیں۔
  • گھر پر دیکھ بھال کے دوران، فیملیز نوزائیدہ یونٹ سے 24/7 رابطہ کر سکتے ہیں

باپ کے طور پر آپ کو کس چیز کے لیے تیار رہنا چاہیے؟

گھر پر دیکھ بھال کا انتخاب ہمیشہ آپ کے خاندان کی مرضی پر منحصر ہے، بس یہ ضروری ہے کہ آپ کا بچہ لازمی معیار پر پورا اترے۔

ہسپتال میں قیام کے دوران آپ ایک باپ کی حیثیت سے اپنے بچے کے اشاروں اور ضروریات کو سمجھنے میں روز بروز زیادہ پر اعتماد ہوتے جائیں گے۔

ہسپتال چھوڑنے اور گھر پر دیکھ بھال لینے کا فیصلہ کرنے سے پہلے آپ کو مکمل طور پر تیار اور مطمئن ہونا چاہیے۔

والدین کی حیثیت سے آپ کو اس متعلق کوشاں رہنا چاہیے کہ آپ کے بچے کو نشوونما جاری رکھنے کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا جائے، تاکہ وہ کھانے کا طریقہ سیکھے، حسی معلومات کو پروسیس کرے اور اپنا مدافعتی نظام مضبوط کرے۔

اپنے روزمرہ کے معمولات کو بہتر بنانے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کریں تاکہ آپ کے بچے کو آپ دونوں کے ساتھ جلد سے جلد کے ذریعے زیادہ سے زیادہ جسمانی رابطہ اور جان پہچان کا موقع ملے، اور اسے کھانے کی عادت ڈالنے کے لیے سازگار حالات میسر ہوں۔

ہسپتال سے واپسی سے پہلے اپنے نیٹ ورک سے مدد حاصل کرنے کا بندوبست کریں، کیونکہ یہ گھر میں فیملی کی زندگی کے حوالے سے آسانی اور سہولت فراہم کرتا ہے۔

"ہم اپنے مانوس ماحول میں واپس آئے تو خوشی ہوئی، لیکن یہ احساس بھی تسلی بخش تھا کہ اگر کچھ ہو تو نرسز سے فوری طور پر رابطہ ممکن ہے" - وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچے کے والد

ہسپتال میں طویل قیام کے بعد گھر کی روزمرہ کی ذمہ داریوں جیسے ویکیومنگ، لانڈری اور سودا سلف خریدنے پر واپس آنا آپ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو سکتا ہے۔

نئے خاندانی معمولات کو سمجھنے اور یہ احساس پدا کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے کہ آپ گھر ا گئے ہیں۔

وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچے کے والدین بننا کئی لحاظ سے ایک چیلنج ہوتا ہے۔

آپ اپنے پارٹنر کو اچھی طرح جانتے ہیں اور ایک دوسرے کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

اپنے انفرادی اور مشترکہ احساسات اور ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے ایک دوسرے کی مدد کریں۔

یہ یاد رکھیں کہ اگر زندگی زیادہ بوجھل محسوس ہونے لگے تو مدد طلب کرنا ضروری ہے، اور اپنا بھی خاص خیال رکھیں۔

یہ بھی سنیں